whatsapp will close for these spacific devices for next year.

Image result for whatsapp



گلیانہ)ڈاٍکٹر انصرفاروق(31 دسمبر سے ان موبائل فونز پر واٹس ایپ نہیں چلے گی کیونکہ۔۔۔‘‘ کمپنی نے نیا سال شروع ہونے سے پہلے ہی پریشان کن اعلان کر دیا، دیکھ لیں کہ اس فہرست میں کہیں آپ کا فون بھی تو شامل نہیں؟اٹس ایپ کے مطابق 31 دسمبر 2017ء سے بلیک بیری آپریٹنگ سسٹم، بلیک بیری 10 اور ونڈوز 8.0 اور اس سے پہلے کی ڈیوائسنز میں واٹس ایپ کی سپورٹ ختم کردی جائے گی اور ایسی ڈیوائسز کے حامل صارفین کو واٹس ایپ کا استعمال جاری رکھنے کیلئے نئے فون خریدنا ہوں گے جن کا آپریٹنگ سسٹم واٹس ایپ کو سپورٹ کرتا ہو۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ واٹس ایپ نے یہ اقدام اٹھانے کا اعلان گزشتہ سال کیا تھا اور گزشتہ سال دسمبر میں ہی سپورٹ بھی ختم کر دینے کا ارادہ تھا مگر پہلے اسے جون اور پھر دسمبر 2017ء تک کیلئے موخر کر دیا گیا۔ نوکیا ایس 40 سیریز استعمال کرنے والے کیلئے یہ خوشخبری ہے کہ وہ 31 دسمبر 2018ء تک واٹس ایپ استعمال کر سکتے ہیں جبکہ جبکہ اینڈرائیڈ ورڑن 2.3.7 اور اس سے پہلے کے فون میں یہ سپورٹ یکم فروری 2020ء4 تک ختم کردی جائے گی۔کمپنی نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ مذکورہ پلیٹ فارمز پر زیادہ کام نہیں کر رہے اس لئے ایپلی کیشن کے کچھ فیچرز کسی بھی وقت کام کرنا بند کر سکتے ہیں۔ واٹس ایپ کے اس فیصلے سے بلیک بیری کا وہ فون بھی متاثر ہو گا جس میں بلیک بیری 10 سسٹم بھی استعمال ہو رہا ہو، اور یہ بلیک بیری صارفین کیلئے ایک بری خبر ہے۔ونڈوز 8.0 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پرجو فون چل رہا ہوگا اس پر بھی واٹس ایپ کی سپورٹ ختم ہوجائے گی۔دنیا بھر میں ان تمام ڈیوائسز کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد کروڑوں میں ہے اور اس فیصلے سے وہ ضرور متاثر ہوں گے اور انہیں اپنے سمارٹ فونز تبدیل کرنا پڑیں گے۔

Comments